لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین العباس ٹرسٹ رائے غلام عباس بھٹی کی قیادت میں جی سی یونیورسٹی لیہ کیمپس،لکس کالج کے طلباء کی ڈیم بناءو ریلی یونیورسٹی کیمپس سے شروع ہوکر لیہ مائینر،ختم نبوت چوک،ڈسٹرکٹ پریس کلب سے ہوتی ہوئی
یونیورسٹی کیمپس پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں طلباء نے پلے کارڈ و بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر پاک فوج زندہ باد،ڈیم بنائیں پاکستان بچائیں ،قرضہ فری پاکستان، میں ہوں پاکستان کے نعرہ درج تھے ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں طلباء موجود تھے ریلی کی قیادت چیئرمین العباس ٹرسٹ رائے غلام عباس بھٹی کررہے تھے طلباء نے پاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ باد،ڈیم بنائیں پاکستان بچائیں کے نعرے لگا رہے تھے ۔