لیہ( صبح پا کستان ) چوری کی واردات روکنے کےلئے تھانہ کی سطح پر اقدامات کیے جائیں ،ٹھیکری پہر ہ فعال ،پبلک گاڑیوں کی فلکرنگ لاءٹ پر پابندی اورایگل سکواڈ میں اضافہ کرکے گشت کو موءثربنایا جائے ، ڈی پی او لیہ کی دوران میٹنگ ایس ایچ او ز کو ہدایات
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمن خان کی زیر صدارت دفتر پولیس کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی صدر اعجاز احمد رندھاوا،ڈی ایس پی کروڑ عظمت اللہ ،ڈی ایس پی ہیڈ اکوارٹر شاہدہ نسرین ،تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز ،دفتری عملہ و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی ،میٹنگ کے انعقاد کا مقصد جمعتہ الوداع اور عید کے موقع پر امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے کیے گئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینا تھا ،رانا طاہر رحمن خان نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعتہ الوداع اور نماز عید کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے ،چاند رات کوون ویلنگ ،ہلڑ بازی ،آتش بازی پر عائد پا بندی پر عمل کرتے ہوئے روک تھام کی جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ چوری کا واردات روکنے کےلئے شہری اور آبادی دیہہ میں ٹھیکری پہرہ کو فعال کیا جائے جبکہ پبلک گاڑیوں پر لگی ممنوعہ فلکر نگ لاءٹ اتروائیں ،خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں ،اس کے علاوہ ایگل سکواڈکی نفری اور موٹر سائیکل میں اضافہ کرکے تھانہ کی سطح پر گشت کے نظام کو موءثر بنائیں ۔