لیہ( صبح پا کستان)سابق ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف یاسر عرفات،سابق آزادامیدوا ر صوبائی اسمبلی ملک ہاشم حسین سہو ،مسلم لیگ ن کے رہنما اعجاز گل نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر لیہ کے ہسپتالوں سے چار اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی وزیر اعلی کے حلقہ تونسہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ ٹرانسفر کئے جانے والے ڈاکٹر ز کے آرڈرز نہ روکے گئے توضلع بھر میں مکمل ہڑتال کردی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ پہلے کالجز کی بسیں ، پروفیسرز،ووکیشنل انسٹیٹوٹ اور اب ڈاکٹرز کو لیہ سے تونسہ ہسپتال بھیجنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا لیہ ضلع بھر میں ڈاکٹرز کی کمی ہے لیہ کے اکثر ہسپتالوں میں فزیشن کی سیٹیں خالی ہیں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکو لیہ ہی کیوں نظر آتا ہے،تونسہ ہسپتال میں دو سرجن پہلے موجود ہیں ،ریڈیالوجسٹ پورے ضلع میں ایک ہے اس کا بھی تبادلہ کر دیا گیا، تونسہ کے لوگ لاہور میں تعینات ہیں ان کو منگوا لیں لیہ کو ہی کیوں نشانہ پہ رکھا ہے،ملک ہاشم حسین سہو نے کہا کہ فتح پور سے ٹراما سنٹر سابقہ حکومت نے ڈی جی خان منتقل کیا گیا پی پی دور میں فاروق لغاری نے بلڈوزر ورکشاپ ڈی جی خان منتقل کی،اب بزدار لیہ کا دشمن بنا ہوا ہے،اختیارات کا درست استعمال کریں سی ایم چاہے تو لاہور سے ڈاکٹرز لیہ منتقل کر دے،لگتا ہے عثمان بزدار سی ایم پنجاب نہیں سی ایم تونسہ ہے،ڈاکٹر کے تبادلہ کا نوٹس فوری واپس لیں ورنہ روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جائے گا،ممبران اسمبلی کی حالت پر افسوس ہے کہ اسمبلی میں چپ رہتے ہیں ،لیہ کے ممبران اسمبلی اپنا کردار ادا کرتے توایسا نہ ہوتا معاملہ حل نہ ہوا تو پنجاب اسمبلی کا گھیراءو کریں گے اور ضلع بھر کے روڈ بلاک کردیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ سجن عباس سہو،واجد گیلانی و دیگر کارکنان موجود تھے