لیہ(صبح پا کستان)بھیک مانگنا جرم،بھکاری مکاؤ مہم لیہ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک بستی جوتہ سے شاہنواز بستی پر ختم،آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے صدر لیہ ویلفیئر سوسائٹی حکیم محسن رضا اعظمی نے کہا کہ دین اسلام بھیک مانگنے سے انسانوں کو روکتا ہے جبکہ ہمارے ملک کے قوانین میں بھی بھیک مانگنے کوجرم کا درجہ دیا گیا ہے،جس کے لئے حکومت نے بھیک مانگنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے ادارے بنائے ہوئے ہیں ،اللہ کے سچے دین کے مطابق قیامت کے دن بھیک مانگنے والے کے چہرے پر نور نہیں ہوگا اس بری لعنت سے لوگوں کو بچانے کیلئے سوسائٹی کے ہر طبقہ کے فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے،پیشہ ور بھکاریوں کے پاس پیسہ کی ریل پیل کے علاوہ یہ لوگ معاشرہ میں بے راہ روی کیلئے بھی کردار ادا کررہے ہیں پر امن اور صاف ستھرا معاشرہ کی تشکیل کیلئے شہریوں کو ایسے گھناؤنے کرداروں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے،آگاہی واک میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔