لیہ( صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی سربراہی میں کوروناوائرس سے آگہی ،بچاﺅ اور عوام کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت موجودگی کو عملی طورپریقینی بنانے کے لئے فلیگ مارچ کا انعقاد کیاگیا۔
فلیگ مارچ میں لیفٹنٹ کرنل محسن ، ڈی پی او حسن اقبال ،اے سی نیاز احمدمغل و متعلقہ افسران شریک تھے۔فلیگ مارچ نے فوارہ چوک ،عید گاہ،اسلم موڑ کے علاقوںمیںمارکیٹوں،میڈیکل سٹورز ،اشیا ءخورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی،آویزاں کیے گئے آگہی بینرز،ایس او پی کے مطابق متعلقہ مارکٹیوں کی بندش ،سڑکات پر غیر ضرروی آمدورفت اور کوورنا وائرس سے بچاﺅکے لیے اُٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر بہادر کیمپس حافظ آباد قرنطینہ سنٹر کا معائنہ بھی کیاگیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیزاسٹرمینجمنٹ جنیدعرفان نیازی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پیشگی حفاظتی اقدامات کے طور پر الگ الگ16کمروں پر مشتمل 50بیڈز کا قرنطینہ سنٹر بنایا گیا ہے جس میں بستر،سینٹیائزر،ماسک،صاف پانی کی موجودگی،ڈسٹ بن،صابن مہیاہیں جبکہ بیڈزکے درمیان چھ سے دس فٹ کا فاصلہ اور آگہی بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
بعدازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ کا بھی معائنہ کیا گیا ۔ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان نے آئسولیشن وارڈ کے ڈیوٹی عملہ ،حفاظتی کٹس،مشتبہ مریضوں کی سکریننگ و علاج معالجہ ودیگر سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے پیشگی حفاظتی اقدامات کو تسلی بخش قراردیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق وہ خود ،آرمی آفسران ،پولیس ،ریسکیو اور ان کی پوری ٹیم متحرک ہوکر عوام کے تحفظ کے لئے میدان میں ہیں تاہم شہری موجود ہ حالات کے پیش نظر” ہم آپ کے لئے ڈیوٹی پر ہیں آپ گھرپررہیں ہمارے لیے کو عملی طورپرپوراکرنے کے لئے حکومتی احکامات کی پابندی کریں ۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں غیرضروری طورپرسفری سہولت نہ دیں اور فارغ اوقات میں انہیں گھرپرہی پڑھائی اور مطالعہ پر مصروف رکھیں صرف اور صرف انتہائی ضروری کام کے سلسلہ میں ہی باہر نکلیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کی براہ راست نگرانی کی جارہی ہے تاکہ عوام اپنے آپ کو تنہامحسوس نہ کرے۔