لیہ ( صبح پا کستان ) جمعیت علمائے اسلام لیہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری رہنما قاری منور حسین نے کہا ہے کہ ٓائندہ الیکشن میں دینی جماعتیں اپنا بھر پور کردار آدا کریں گی دینی جماعتوں نے ہمیشہ ملک اور اسلام کی سر بلندی اور نظریہ کے تحفظ کے لئے کام کیا ہے اسلامی نظام کا نفاذ ملک کا مقدر ہے انہوں نے کہا کہ اس کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی کارکردگی بہت اچھی ہے میاں شہباز شریف صوبے کی بہتری کے لئے جا مع پروگرام پر عمل کر رہے ہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ،تعلیم اور صحت ہر شہری کا حق ہے انہوں نے پختون خواہ کی حکومت کے بارے میں کہا کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں نا کام رہی ہے ایندہ الیکشن میں عوام عمران خان کی پالیسیوں کو مسترد کر دیں گے عمران خان کے پاس ملک کے لئے کوئی منشور نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جلسوں میں جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ ایک سیاستدان کی شایان شان نہیں ہے عوام میں ایسے رویوں کے سبب وہ غیر مقبول ہو رہے ہیں اور ان کا سیاسی گراف مسلسل گرتا جارہا ہے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں ۔لیہ میں مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری منور حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے حالیہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا کہ جو کہ سراسر زیادتی ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ الیکشن میں حکومت کیلئے مشکلات کا باعث بنے گا ۔