لیہ۔( صبح پا کستان )صارفین کو سرکاری نرخوں پرپٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے ورنہ مالکان کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے گی ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے ضلع کے مختلف پٹرول پمپس کے معائنہ کے موقع پر کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے اس موقع پر ذخیرہ شدہ پٹرول ٹینک ،پٹرول کے پیمانے ،ریٹ اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پرطے شدہ ریٹ پر پٹرول فروخت کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تینوں تحصیلوں میں پٹرول پمپس کا معائنہ کیاجارہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پیٹرول دستیاب ہونے کی صورت میں فروخت نہ کرنے پر اور زائدنرخوں پرفروختگی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ پٹرول پمپس پر اوگرا کی جانب سے جاری کردہ ریٹس پر ہی سیل کیا جا سکتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام مالکان کو ہدایت کی کہ کورونا سے بچاﺅ بارے احتیاطی تدابیراپنائیں