لیہ( صبح پا کستان ) لیہ پولیس کے زیر اہتمام یوناءٹیڈ کالج لیہ میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار اور انسداد منشیات واک ،آگاہی مہم کا مقصد تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو منشیات سے محفوظ رکھنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یوناءٹیڈ کالج لیہ میں لیہ پولیس کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار میں ڈی ایس پی صدر اعجاز رندھاوا ،ایس ایچ او سٹی حافظ فرید ،کالج اساتذہ نے طلباء کو منشیات کے نقصانات بارے لیکچر دیا ،طلباء کو بتلایا گیا کہ منشیات ایک مضر صحت نشہ ہے جو رفتہ رفتہ انسان کو اندر سے کھوکھلا کر دیتا ہے ،منشیات کے استعمال کی وجہ سے لاکھو ں قیمتی جانوں کا ضیاء ہوچکا ہے ،ہمارے ملک کے تعلیمی اداروں میں اس کا رجحان بڑھ رہا ہے جو نوجوان نسل کےلئے بہت خطر ناک ہے ،ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اپنے روشن مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں او ر اس کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں ،منشیات کے مکروہ دھندہ کو ختم کرنے کےلئے پولیس کا ساتھ دیں ،جہاں کہیں اس دھندہ میں کوئی بھی شخص ملوث نظر آئے فوراً مقامی پولیس یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیں ۔