لیہ(صبح پا کستان ) دفتر پولیس میں قائم کمپلینٹ ہینڈلنگ سیل کے انکوائری افسر محمد ندیم کی عمدہ کاوش ،04سالہ زمین کا تنازعہ حل ،فریقین میں صلح ،تفصیلات کے مطابق دفتر پولیس میں قائم کمپلینٹ ہینڈلنگ سیل کے انکوائری افسر محمد ندیم کی کو شش سے دو فریقین میں 04سال سے جاری زمین کا تنازعہ حل ہو گیا ،افتحار علی اور شمیم مائی نے ڈی پی او لیہ کو اپنی درخواست پیش کی جو رانا طاہر رحمان خان نے انکوائری کیلئے سب انسپکٹرمحمد ندیم کودی،محمد ندیم نے دونوں فریقین کو سماعت کیا اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جو دونوں فریقین نے خوشی سے قبول کیا اور صلح بھی کر لی،شمیم مائی کا کہنا ہے کہ چار سال سے در بدر کی ٹھو کریں کھائیں لیکن کہیں سے انصاف نہ ملا ،سب انسپکٹر محمد ندیم اوران کی ٹیم نے نیک نیتی سے میرا کیس سنا اور حق سچ پر فیصلہ کیا جس کی وجہ سے میری حق رسی ہوئی ،میں اس فیصلے سے بہت خوش ہوں ،افتخار علی نے بھی فیصلے پر بھر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈی پی او لیہ نے کمپلینٹ ہینڈ لنگ سیل میں ایماندار سٹاف تعینات کیا ہے جو کہ مکمل ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ سائلین کی سماعت کرتے ہیں ،صلح ہونے پر دونوں فریقین کے دستحط کروائے گئے اس موقع پر ممتاز حسین ،محمد اکرم ،ایڈووکیٹ گل شیر و دیگر معززین بھی موجود تھے ،انچارج سی ایچ سی برانچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کمپلینٹ ہینڈلنگ سیل میں اب تک متعدد کیس حل ہو چکے ہیں اور آئند ہ بھی ڈی پی او کی ہدایات کے مطابق انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔