لیہ( صبح پا کستان )شہداء پولیس نے محکمے کا نام روشن کیا ،پولیس پر عوام کا اعتماد انہیں کی بدولت ہے ، ان کی قربانی کا کوئی نعم ا لبدل نہیں ،شہداء کی فیملیز ہمار ے لیے انتہائی قابل عزت اور سب سے زیادہ محترم ہیں ،شہداء پولیس کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے دفتر پولیس میں شہداء کے اہل خانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا
تفصیلا ت کے مطابق دفتر پولیس میں شہدا ء پولیس لیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمن خان کی زیر صدارت ایک خصوصی تقریب کا انعقا د کیا گیا، جس میں شہداء کے اہل خانہ نے شرکت کی ،رانا طاہر رحمن خا ن نے ایک لاکھ کی رقم بطور عید ی شہداء کے اہل خانہ میں تقسیم کی ،ڈی پی اونے شہداء کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے لئے قابل مثال اور مشعل راہ ہیں جنہوں نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے جام شہادت نوش کیا اور ہمارے روشن آج کےلئے اپنے کل کو قربان کیا ،ان کی قربانیوں کا کوئی نعم البد ل نہیں ہے ، پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی عظمت کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے، فرض کی راہ میں ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے،رانا طاہر رحمن نے شہداء کے اہل خانہ کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ صبر سے کام لیں ،ڈی پی او نے اہل خانہ سے فرداً فرداً ان کے مسائل بھی دریافت کیے اور کہا کہ آپ لوگوں کے مسائل کے حل کےلئے دفتر پولیس میں ویلفیئر برانچ قائم ہیں جہاں آپ کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جاتے ہیں کسی بھی قسم کے مسائل کا سامنا ہو تو آپ لوگ ہ میں مطلع کریں ، تقریب کے دوران رانا طاہر رحمن خا ن نے لیہ پولیس کے شہداء سب انسپکٹر مشتاق احمد شاہ ،سب انسپکٹر غلام محمد ،ہیڈ کانسٹیل عبد الستار ،کنسٹیبل محمد اقبال،کانسٹیبل اسرار حسین ،کانسٹیل سعید احمد اور پولیس رضا کار عبد الغفار کے اہل خانہ کو علیحدہ علیحدہ نقد کیش اور تحاءف تقسیم کیے ،ما لی امداد کا مقصد عید کے موقع پر شہداء کی فیملیز کو معاشی تنگی نہ ہواور وہ اشیاء کی خریداری کرکے عیدکی خوشیوں کو دوبالا کر سکیں ،شہداء کے اہل خانہ نے ڈی پی او لیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیوں کا موقع ہو یا کوئی دیگر ایونٹ انہیں یاد رکھا جاتا ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ محکمہ پولیس میں شہداء کی قربانیوں کے قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،اس سے قبل بھی ڈی پی او لیہ کی ہدایت پر بدست پولیس افسران شہداء کے گھر عید کے کپڑے ،مٹھائی اور نقد رقم بھجوائی جا چکی ہے ۔