لیہ ( صبح پا کستان )اوور سیز پاکستانی کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو پولیس سب انسپکٹر اور اس کے بھائیوں کی طرف سے قبضہ گردی و جعلی چیک دینے پر درخواست وزیر اعلیٰ سیل کی طرف سے ڈی پی او لیہ کو معاملہ کی انکوائری کا حکم،اورسیز پاکستانی ملک جعفر علی علوی نے محمد ندیم سب انسپکٹر،محمد سلیم زاہد،محمد جمیل کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عرصہ 35سال سے بیرون ملک محنت مزدوری کرکے اپنی ا?بائی شہر لیہ میں کمرشل جائیداد جن میں دو دکانیں اور سائیڈ پلاٹ خرید کئے جس کو محمد ندیم ،محمد سلیم،محمد جمیل کوسال 2012ء4 میں کرایہ پر دی 2018ء4 میں عدم ادائیگی کرایہ کی وجہ سے دکانیں اور پلاٹ خالی کرنے اور کرایہ کی ادائیگی کیلئے پنچائت کرائی جس پر محمد سلیم زاہد،محمد جمیل نے ایک چیک دیا جو کہ بنک سے رقم نہ ہونے کی وجہ سے واپس ا?گیا جس پر تھانہ میں مقدمہ درج کرایا اس دوران الزام علیہان نے عدالت میں ہراسمنٹ کی رٹ دائر کی اور مقدمہ واپس لینے اور جگہ چھوڑنے کیلئے بھتہ کا مطالبہ کردیا ،8دسمبر 2018ء4 کو منشی نے اطلاع دی کہ ہمارے پلاٹ پر تعمیرات کی جا رہی ہیں موقع پر جاکر دیکھا تو اسلحہ برداروں کی موجودگی میں تعمیرات کا کام شروع ہے جس پر ریسکیو 15پر اطلاع دی ریسکیو اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اسلحہ برداروں کو بھی دیکھا لیکن محمد ندیم سب انسپکٹر کی مداخلت پر پولیس بغیر کسی کاروائی واپس چلی گئی،دی گئی درخواست پر وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل نے ڈی پی او لیہ کو معاملہ پر تحقیقات کرکے مدعی کی داد رسی کا حکم دیا گیا ہے۔