لیہ ( صبح پا کستان )آر پی اوڈیرہ عمران احمر نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے وژن پر عمل کرتے ہوئے پولیس افسران و اہلکاران عوام کے ساتھ اپنے رویہ کو بہتر سے بہتر بنائیں ،سائلین کو عزت دیں ،کسی بھی شہری کے ساتھ بد سلوکی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی وہ دورہ لیہ کے موقع پرپولیس دربار سے خطاب کر رہے تھے
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کا پولیس لائن لیہ میں گزشتہ روز پولیس دربار،ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ بھی ہمراہ تھے ،دربار میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،لیڈیز اہلکاران ،ایلیٹ فورس کے جوان ،ٹریفک پولیس اور بڑی تعداد میں اہلکاران نے شرکت کی ،دربار کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ،آر پی او نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کے وژن پر عمل کرتے ہوئے پولیس افسران و اہلکاران عوام کے ساتھ اپنے رویہ کو بہتر سے بہتر بنائیں ،سائلین کو عزت دیں ،کسی بھی شہری کے ساتھ بد سلوکی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ،اپنے اخلاقیات کو اتنا مثالی بنائیں کہ لوگ آپ کی عزت کرنے پر مجبور ہو جائیں ،آر پی او نے لیہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی توقع ہے کہ آپ لوگ ڈی پی او عثمان اعجاز کی قیادت میں مزید بہتری لائیں گے ،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ دربار کے انعقاد کا مقصد افسران بالا کے احکامات ،اپنی پالیسز اور احساسات کو آپس میں شیئر کرنے ،فورس کے مسائل حل کرنا ہے ،خادم حسین سب انسپکٹر ،محمد موسیٰ اے ایس آئی ،محمد راشد و دیگر نے آر پی او کو ٹرانسفر و دیگر مسائل پیش کیے ،آر پی او نے حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی،دربار کے اختتام پر ڈی پی او نے آر پی او کو اعزای شیلڈ ،اجرک بھی پیش کی ،اس کے بعد آر پی او ملازمان میں گھل مل گئے اور فرداًفرداً مسائل پوچھے ،فورس کےلئے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ،سٹیج سیکرٹری کے فراءض سب انسپکٹر ندیم نے سر انجام دیے ،قبل ازیں پولیس لائن آمد پر آر پی او کو سلامی پیش کی گئی ،آرپی او نے اسلحہ کوت ،جم خانہ ،ریسورس مینجمنٹ سنٹر ،پولیس ڈرائیونگ سکول ،میس ہال اینڈ کیفے ٹیریا اور ایم ٹی گیراج کا وزٹ کیا ،آر پی او نے پودا بھی لگایا ۔