لیہ(صبح پا کستان)پنجاب تھیلیسمیا پریونشن پروگرام نے تھیلیسیما کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ سے واک کی جس ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی آگاہی واک کی قیادت چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر ام سلمہ،ڈاکٹر لیاقت چوہدری،ڈاکٹر آصف میرانی ،نیوٹریشن محمد عدیل کے علاوہ محکمہ صحت و سول سوساءٹی کے کثیر تعداد لوگوں نے شرکت کی ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر محمد شیر زمان نے اس موقع پر کہا کہ ضلع لیہ کے مختلف شہروں ،کالجوں و دیگر اداروں میں تھیلیسیمیا بارے آگاہی کے مختلف پروگرام کئے جا رہے ہیں اس پروگرم کے تحت اب تک 2سو تھیلیسیما کے مریضوں کو رجسٹرد کیا گیا ہے اور اب تک 83خاندانوں کی مفت سریننگ بھی کی ہے مزید اس پروگرام کے تحت کام جاری ہے ۔