لیہ( صبح پا کستان ) یکجہتی کشمیر آوور منانے کا بنیادی مقصد کشمیریوں کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق جدوجہدآزادی کوتقویت دینا اور اُ ن کی آواز دنیا بھر کے ممالک تک پہنچانا مقصود ہے ۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ضلع پولیس کے زیر اہتمام ٹی ڈی اے چوک میں کشمیر آوور احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
اجتماع میں ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ،معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار شہاب الدین سیہڑ ،پی ٹی آئی رہنما سجن خان تنگوانی،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن اسلم ارشد خان سیہڑ ،سرکاری افسران،میڈیانمائندگان ،اساتذہ،طلبہ ء اور پولیس افسران ،لیڈ ی پولیس واہلکاروں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میزبان ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ نے کہا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی آزادی تک ان کی جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے لیے ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت ہرجمعہ المبارک کے دن کشمیر آوور کے تحت احتجاجی ریلیاں منانا کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کامل اظہار یکجہتی کا عملی نمونہ ہے ۔ احتجاجی ریلی سے طالبہ مصباح نواز نے اپنے پرجوش خطاب میں کشمیری طالبات پر ہونے والے ظلم وستم انہیں تعلیم سے دور رکھنے کے لیے سکولوں و کالجوں کی بندش کی پرزور مذمت پر مبنی تقریر کی جسے شرکاء نے خوب داد دی ۔ بعدازاں ملکی سلامتی و استحکام اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے دعاکی گئی ۔