لیہ(صبح پا کستان )پنجاب بھر کی طرح ضلع لیہ میں سی ای او ہیلتھ دفتر میں پنجاب ای پی آئی ویکسینیشن ویلفیئر فیڈریشن ضلع لیہ عہدیداران و ممبران نے یوم سیاہ اور مطالبات کیلئے احتجاجی دھرنا دیا،احتجاجی دھرنا میں پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کے صوبائی و ضلعی عہدیداران کی اظہار یکجہتی کیلئے شرکت ،ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری پنجاب ای پی آئی ویکسینیشن ویلفیئر فیڈریشن لیہ رانا مختیار احمد ،خالد منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای پی آئی ویکسینیشن سٹاف کی دن رات کی کوششوں سے پنجاب پاکستان بھر میں ویکسینیشن کے حوالے سے پہترین پوزیشن پر ہے لیکن حکومتی رویہ کی وجہ سے ای پی آئی سٹاف پنجاب بھر میں بدترین بدحالی کا شکار ہے حکومت کے اعلیٰ عہدیداران میں گذشتہ 10سال سے اپنے مطالبات مسائل اور تجاویز دے رہے ہیں لیکن ان مطالبات کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا ہے ،ضلعی صدر نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کنوینس الاؤنس کی کٹوتی کے حکمنامہ کو فوری منسوخ کیا جائے ،ویکسینیشن ،سی ڈی سی سٹاف کو ایچ ایس آر پی کی اضافی 30فیصد تنخواہ دی جائے،ڈی ایس وی ،سی ایس وی،اے ایس وی،لوکل گورنمنٹ،سابقہ ضلع کونسل اور کارپوریشن کے ملازمین کو محکمہ صحت کے ملازمین کی طرح 2011ء میں جاری کردہ چار درجاتی سروس سٹرکچر میں شامل کیا جائے،منظور شدہ سیٹوں پر تعینات ایڈہاک کنٹریکٹ ویکسی نیشن سٹاف کو مستقل کیا جائے،پنجاب کے ویکسینیٹرز و سٹاف کو کے پی کے کے سٹاف کے برابر سکیل دیا جائے سکیل 9کی بجائے سکیل 12دیا جائے ،آبادی اور رقبہ لحاظ سے ویکسی نیشن سٹاف کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ،12ہزار کی آبادی پر ایک ویکسینیٹر تعینات کیا جائے،ویکسی نیشن سٹاف کی وفات اور ریٹائرمنٹ پر ان کے بچوں کو کوٹہ کے مطابق مختص کیا جائے،ویکسی نیشن کیلئے تمام کٹ سٹیشن سرکاری طور پر بنا کر دیئے جائیں،نئے دیئے گئے موٹر سائیکل کا معاملہ حل کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو تمام موٹر سائیکل سی ای او آفس کھڑی کردیں گے،کولڈ چین یونین کونسل کی سطح پر مہیا کی جائے،ویکسین کی پنجاب بھر میں ترسیل ٹی سی ایس کے ساتھ کیا جانے والا کروڑوں روپے کا ٹھیکہ منسوخ کیا جائے،اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو لاہور میں ڈی جی آفس کے سامنے صوبائی قیادت کی سربراہی میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا،ویکسینیٹرز کے احتجاجی دھرنا سے اظہار یکجہتی کیلئے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے صوبائی نائب صدر محمد ایوب انصاری ،صوبائی کوارڈینیٹررفیع اللہ ،محمد شفیق گجر ،اعظم انصاری نے شرکت کی اور احتجاجی دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرا میڈیکل اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ویکسینیٹرز کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کے مطالبات کی منظوری کیلئے ان کی طر سے دیئے جانے والے لائحہ عمل کو مکمل سپورٹ کرے گی اور ان کے ہر سطح کے احتجاج میں شرکت کی جائے گی۔