لیہ (صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ووٹرز اپنے شناختی کارڈ زپر درج عارضی یا مستقل پتہ پر کسی ایک جگہ اپنے ووٹ کا اندراج کراسکتے ہیں اور سرکاری ملازم اگرچاہیں تو اپنی تعیناتی کی جگہ پربھی اپنے ووٹ کا اندراج ترتیب پانے والی انتخابی فہرستوں میں کروانے کے اہل ہیںیہ عمل 31دسمبر تک جاری رہے گا۔یہ بات انہوں نے ووٹ اندراج خصوصی کاونٹرکے معائنہ کے موقع پر کہی۔ملک جاوید اقبال نے بتایا کہ الیکشن کمشنر کی ہدایات کی روشنی میں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 27کے تحت اہل ووٹرز اپنے ووٹ کا اندراج یامنتقلی صرف شناختی کارڈپر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کیاجائے گااور سرکاری ملازم اپنے اہل خانہ ،بیوی بچوں کے ووٹ کا اندراج منتقلی عارضی یا مستقل پتہ کے علاوہ جہاں ملازمت کی غرض سے عارضی طور پر رہائش پذیر ہیں وہاں کرانے کے اہل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 31دسمبر تک ووٹرز اس پراسیس کے ذریعے یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے ضلعی الیکشن کمشنر یا الیکشن کمشنر آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pkسے فارم حاصل کرکے پرُکرنے کے بعدشناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ متعلقہ رجسٹریشن آفیسر یا ضلعی الیکشن کمشنر کے آفس میں جمع کروائیں جس کے لیے درخواست گزار کو خود آناپڑے گابصورت دیگر فارم 21اختیار نامہ کے ساتھ اپنے والد،والدہ ،خاوند ،بیوی ،بیٹے ،بیٹی کے ذریعے بھی جمع کروائے جاسکتے ہیں۔الیکشن ایکٹ کے مطابق 31دسمبر کے بعد ایسے تمام راے دہندگان جن کے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر دیے گئے مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق نہیں ہوگاایسے تمام ووٹ غیر موثر ہوں گے اور انہیں الیکشن رولز 41کی روشنی میں شناختی کارڈ پر درج مستقل یاعارضی پتہ کی روشنی میں منتقل کردیاجائے گا۔