لیہ:( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں وسائل سے بڑھ کراثاثے رکھنے والے سرکاری ملازمین ،بزنس مین ،زمیندارودیگرتمام شعبہ ہائے زندگی کے ایسے افراد جو اس کیٹگری میں آتے ہوں کی نشان دہی ایک ہفتہ کے اندر اندر کرنے کے لیے خصوصی آپریشن کیاجائے تاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایاجاسکے اور بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کرنے والوں کو دوفیصد رقم بطور انعام دی جائے گی ۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ضلع میں بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور کھوج لگانے کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم ،اے سی کوآرڈی نیشن ماجدبن احمد،اسسٹنٹ کمشنرز کاشف نواز، فاروق احمدو سلمان احمد،میونسپل کمیٹیز کے سی اوز،اے ڈی ایل آرز ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسرموجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں بھی بے نامی جائیدادوں کی چھان بین کے لیے متعلقہ ادارے شہریوں کی معاونت سے کام کا آغاز کریں اور بے نامی جائیداد کی کل مالیت کا دو فیصد انہیں بطور انعام دیاجائے گا اور نام صغیہ راز میں رکھاجائے گا ۔ انہو ن نے مزید کہا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اندر اپنی رپورٹس تیار کرکے پیش کریں بے نامی جائیدادوں کے لیے با اثر افراد ،سرکاری افسران و اہلکاروں دیگر شعبہ ہاے زندگی کے افراد جنہوں نے اپنی جائیدادیں رشتہ داروں ،فرنٹ مینوں و ملازمین کے نام پر بنارکھی ہیں کو ریکارڈ کی چھان بین اور شہریوں کی معاونت سے معلوم کرتے ہوئے رپورٹس مرتب کریں ۔ اسی طرح انہوں نے کہا عام شہری بھی اس قسم کی معلومات اے ڈی سی آر لیہ کو ان کے دفتر میں یا اُن کے فون نمبر0606-920107پردیں سکتے ہیں جس کا نام صیغہ راز میں رکھاجائے گا ۔