لیہ {صبح پا کستان} وزیر اعظم عمران خان آج لیہ کا دورہ کریں گے اور حکومت کے احساس آمدن پہروگرام کا با ضابطہ اجراء کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج دو بجے لیہ پہنچیں گے اور سپورٹس کملیکس میں منعقد ہو نے والی ایک تقریب میں ستحق افراد کو اثاثہ جات دے کر احساس آمدن پروگرام کے اجراء کا اعلان کریں گے ، اور گورنر پنجاب چو ہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے ۔ مقامی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دورہ وزیر اعظم کے موقع پر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں