لیہ(رضوان مرزا سے )ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان ملک محمد خالد اعوان ایڈووکیٹ کی ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ آمد،صحافیوں سے گفتگو،ملک محمد خالد اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے،ملک کے تمام اداروں سمیت بارز،وکلاء بلاتخصیص،بلاتفریق،بلا امتیاز احتساب کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان و حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ نیب کا ادارہ خود مختیار ہے نیب کے ادارہ پر حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی دباءو نہیں ،ریاست میں سب کے حقوق ایک جیسے ہیں قانون کی حکمرانی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،
انہوں نے بیوروکریسی کو متنبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران کا ویژن ہے کہ سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے جائیں ان کے مسائل فوری سن کر حل کئے جائیں ،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جو وعدہ کرتے ہیں اس کو پورا کرتے ہیں انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ ملک کو کرپشن فری ملک بنانا ہے جس کی طرف وہ گامزن ہیں ،ملک میں انتشار پھیلانے والوں اور کرپشن کرنے والوں کے چہروں سے نقاب اتر چکا ہے ،ملک بھر کی چھوٹی بڑی عدالتیں فوری اور بلاتفریق انصاف کیلئے گامزن ہیں ،جس کیلئے وکلاء شانہ بشانہ ہیں ،آج ڈسٹرکٹ بارلیہ کا وزٹ کیا ہے وکلا ء و بارکے عہدیداران سے ملاقات میں حکومتی ویژن بارے گفتگو کی گئی جس پر مثبت ریسپانس ملا ،انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے میڈیا کے تعاون سے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے ملک کی بہتری کیلئے تمام طبقات کو مل جل کر اپنے اپنے طور پر کام کرنا چاہئے،ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک محمد خالد اعوان ایڈووکیٹ کا سرپرست عبدالحکیم شوق ،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ آمد پر شکریہ ادا کیا ۔