لیہ( صبح پا کستان )نیوٹریشن ویک کے ذریعے غذائیت سے متعلق شعور بیدار کرتے ہوئے غذائی قلت کے شکار ماں و بچے کے علاج کو یقینی بنانا ہے اور 2لاکھ 56ہزار610بچوں کی سیکرنینگ وعلاج کے سوفی صداہداف کے لیے متعلقہ ٹیمیں بھرپور اقدامات عمل میں لائیں ۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فخرالاسلام ڈوگر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں افتتاح کے موقع پر کہی۔سی ای اوصحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹرمزمل کریم،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان ،فوکل پرسن ،مالی نیوٹریشن کمیٹی ملک اورنگزیب ،ایف پی او فہیم نوازاور ملک غلام یاسین موجودتھے۔اے ڈی سی آر نے بچوں کی سکریننگ ،علاج کے لیے بنائے گئے خصوصی کاونٹرز کامعائنہ کیا۔ڈاکٹر مزمل کریم نے نیوٹریشن ویک کے پروگرامز اور اہداف کے بارے میں بریفنگ دی۔