لیہ( صبح پا کستان )نیشنل ڈیزاسٹر ڈے منانے کامقصد عو ام میں کسی قسم کی نا گہا نی آفا ت سے نمٹنے کے لیے شعور و آگہی دینا ہے اور ریسکیورز کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔
یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد،ڈی او ڈیزاسٹر مینجمنٹ عرفان جنید نیازی نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں قدرتی آفات سے بچاءو کے دن کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ سیمینار میں پرنسپل ڈی پی ایس غلام عباس بخاری ،اسٹیشن کوآرڈی نیٹر محمدکاشف،میڈیا کوآرڈی نیٹر وسیم حیات نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے بارے میں آگہی دی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد احمد،ڈی او ڈیزاسٹر مینجمنٹ عرفان جنید نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ حکومت پنجاب نے ریسکیو1122کا قیام عمل میں لاکر ایک انقلابی قدم اُٹھا یا ہے جو 24گھنٹے ہرقسم کی ایمرجینسی اور سانحات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور اپنی مکمل صلاحیت کے ساتھ قدرتی آفات کی صورت میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے ایسے سیمینار عوام کو آگہی اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی تربیت دینے میں ممدو معاون ثابت ہورہے ہیں ۔ سیمینار میں ڈی او شیخ توقیر احمد،پرنسپل شرافت علی بسرا اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بعدازاں سماجی شعورکی بیداری کے لیے مختصر واک کی گئی اور فلیگ مارچ کیاگیا ۔