لیہ( صبح پا کستان )سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے بتایا کہ کھرل عظیم کی بستی کھڑکن کے ایک رہائشی کانشتر ہسپتال ملتان میں داخل مریض کے کانگووائرس سے مشکوک ہونے کی اطلاع پر ڈاکٹر ز و طبی عملے پر مشتمل خصوصی ٹیم متعلقہ علاقے میں سرویلنس و سکریننگ کے لیے بھیجوا دی گئی ہیں ۔ تفصیل کے مطابق ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے بتایا کہ بستی کھڑکن کے ایک مریض محمدصدیق ولد اللہ بخش جو چمڑے کاکاروبار کرتا ہے نشتر ہسپتال سے سی ای او صحت آفس لیہ کو اطلاع پر کہ یہ مریض کانگومریض سے مشکوک پایا گیا ہے ا سکے حتمی ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ اسلام آباد بھیجوا دیا گیا ہے تاکہ حتمی تعین ہوسکے کہ کیا واقعی یہ مریض قانگو وائرس میں مبتلا ہے جس پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹرمحمدنعیم ،سی ڈی سی آفیسر محمداکرم بلوچ ،ڈی ڈی سی ڈاکٹر سجاد احمدکھوکھر ،ایم او بی ایچ یو 161ٹی ڈی اے ڈاکٹر محمدطارق ،سینٹری سپروائزر ،نیو ٹریشن سپروائزر،لیڈی ہیلتھ ورکر پر مشتمل خصوصی ٹیم بستی کھڑکن پہنچ گئی جہاں لوگوں کی سیکریننگ ،سرویلنس ،آگہی کے لیے پورے علاقے میں کام کررہی ہے اور پیشگی حفاظتی اقدامات کے طو رپینا فلیکس آویزاں کرنے کے علاوہ لائیوسٹاک حکام کو بھی آگاہ کیاگیا ہے کہ وہ جانوروں پرسپرے کا عمل مکمل کریں ۔ ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے بتایا کہ متعلقہ ٹیم انسداد ڈینگی کے لیے بھی سرگرم عمل ہے ۔