لیہ(صبح پا کستان )ضلعلیہ کے تمام نجی تعلیمی اداروں سے دو دن میں ہائیرایجوکیشن سمیت متعلقہ تعلیمی اداروں سے الحاق کے سرٹیفکیٹ طلب کر لیے، نجی تعلیمی اداروں میں بلڈنگ ،فرنیچر،کمپیوٹر لیب،سائنس لیب اور لائبریریز سمیت کھیلوں کے میدانوں کی یارڈ سٹک کے مطابق نہ ہونے پر تعلیمی ادارے بند کر دئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر لیہ سید واجد علی شاہ نے نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں قائم کسی بھی تعلیمی ادارے کو طلبا کے مستقبل سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن ،الحاق اس ادارے کی طرف سے جاری کردہ یارڈ سٹک کے مطابق ہوتی ہے جبکہ یہاں پرچلنے والے تعلیمی ادارے جن میں مختلف یونیورسٹیز کے کیمپسزاورتعلیمی بورڈز کے مقرر کردہ معیار کے مطابق نہیں ہے جس کی وجہ سے آئے روز طلبا و طالبات اپنے اسناد فیسز اور امتحانات کے شیڈول کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر کا امن و امان کی صورت حال داؤ پر لگی ہوتی ہے انہوں نے ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑیتعلیمی اداروں کے سربراہان و مالکان کو اپنے سرکاری ڈاکومنٹس دو یوم کے اندر ضلعی انتظامیہ کو جمع کرانے کا ٹائم دیدیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو تعلیمی ادارہ متعلقہ ادارے کی طرف سے دی جانے والی یارڈ سٹک کے مطابق نہیں ہو گا اس کو فوری طور پر بند کردیا جائیگا وہاں پرداخل طلبا کو دیگر اداروں میں شفٹ کرادیا جائیگا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسرڈاکٹرخادم حسین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کے لیے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو طلب کیا گیا تھا لیکن چند سربراہان موجودگی کے علاوہ دیگرسربراہان کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی اداروں کیخلاف فوری قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔