لیہ (طارق پہاڑ سے) لیہ میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی نےدورہ کے دوران کسی بھی میگا پراجيکٹ کا اعلان نہ کرکے یہاں کی عوام کو مایوس کیا ہے یہ بات سابق وفاقی وزیر سرداربہادراحمدخان سیہڑ نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے دورہ لیہ کو مایوس کن قرار دیتے ہوۓ کہاکہ وزیراعظم کادورہ تحریک انصاف کی عوام میں رہی سہی کسر کوزمین بوس کرگیا ہرآئے دن کے ساتھ ریاست مدینہ جیسی فلاحی ریاست کاپروپیگنڈہ کچھ نہ ہونے سے زائل ہوتاجارہاہے غربت افلاس بھوک ننگ گائے بکری اور مرغی سے دورنہیں ہوسکتی انہوں نے کہاکہ جوکام پٹواریوں اور نائب تحصیلداروں کے کرنے تھے وہ وزیراعظم کررہے ہیں جبکہ مہنگائی میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہاہے دوسالوں میں معیشت میں بہتری کے مثبت اشارے نظرنہیں آئے ہماری برآمدات افغانستان یمن اورایتھوپیاسے بھی نیچے چلی گئی جی ڈی پی گروتھ ایشیاء میں نیچلی حدوں کوچھورہی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت أگیا ہے کہ حکومت سے نجات حاصل کی جاۓ اور صاف شفاف انتخابات کراکر اس ملک کوغربت بے روزگاری اورمہنگائی سے نجات دلاٸی جاۓ انہوں نے کہاکہ دورہ لیہ میں ایم ایم روڈ کامنصوبہ اوردریائے سندھ پرسپر بند حکومت اوروزیراعظم کی توجہ کے متقاضی تھے مگرلیہ کے کسی ایک میگاپراجیکٹ کااعلان نہ کرکے صرف بکریوں پرٹال کر مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا