لیہ( صبح پا کستان )عملہ صفائی کی بے حسی کی انتہا ،محلہ شیخانوالہ میں صفائی کی بد ترین صورتحال،گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ اکھٹا کر کے چلے جاتے ہیں کوڑا کرکٹ تلف نہیں کیا جاتا ،نالیوں کا گند بھی نالیوں سے نکال کر نالیوں کے باہر رکھ دیا جاتا ہے اسے اٹھایا نہیں جاتا جو دوبارہ نالیوں میں چلا جاتاہے اور نالیاں بند ہوجاتی ہیں اور گندہ پانی گلیوں میں کھڑا ہوجاتا ہے ۔گندے پانی کی وجہ سے محلہ شیخانوالہ کوسنگین بیماریوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،ذرائع کے مطابق کوڑا کرکٹ اور گندگی کی وجہ سے ہر دوسرا شخص سانس کی تکلیف میں مبتلا ہے،ماحول سازگار نہ ہونے کی وجہ سے 4لوگ جان لیوا بیماری ٹی بی کا شکار ہیں،متعددبچے عمومی بخاراور ملیریا بخاری میں مبتلا ہیں،گھریلو خواتین سانس کی الرجی اور دمہ کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق محلہ شیخانوالہ،محلہ واہگے والا،جنوبی بازار میں صفائی کی ابتر صورتحال ہے اورعملہ صفائی گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہا ہے روزانہ کی بنیادپر صفائی نہیں کی جاتی ہفتہ میں ایک دفعہ عملہ صفائی آکر جھاڑو مارکر اور گند اکٹھا کر کے چلے جاتے ہیں۔محمد عمران،حیات خان،صابر علی،شیخ عمرحیات،شیخ کامران،شیخ بلاول،شیخ انصر،شیخ سجاول،شیخ عثمان،علی اکبر،حسن عباس،ملک محمد بوٹہ،عاشق حسین و دیگر نے ڈی سی لیہ ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کی صورتحال پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے اور کرپٹ افسران جو کرسی پر بیٹھ کر لیہ کو ماڈل سٹی کے بنانے کے دعوے کرتے ہیں اور ایک دن محلہ میں جا کر عوام کو جھوٹی تسلیاں دیتے ہیں مگر کارکردگی کے لحاظ سے یہ افسران صفر ہیں انکو فارغ کیا جائے اگر صفائی کی صورتحال پر نوٹس نہ لیا گیا تو اہل علاقہ بھر پور احتجاج پر مجبور ہوجائے گا۔