لیہ ( صبح پا کستان )مقا می سماجی اور فلا حی ادارے ذہرہ میموریل سر وسزٹرسٹ کے زیر اہتمام مہر نور محمد تھند مرحوم کی کتاب ” ماں ” کی تقریب رو نما ئی میں ” ماں اور تاریخ لیہ ” کے مصنف مہر نور محمد تھند ( مرحوم ) کو لالہ صحراء کا خطاب دیا گیا اور مرحوم کی ادبی اور صحافتی خد مات پر لیہ رائٹر آف لیہ کا ایوارڈ دیا گیا مر حوم مہر نور محمد تھند کی والدہ نے یہ ایوارڈ وصول کیا ۔
تقریب میں ماں کے عنوان اور زیڈ ایم ایس ٹرسٹ کے سینئر ممبر میجر جزل ر عبد العزیز طارق مرانی نے مہما نوں کو خوش آ مدید کہتے ہو ءے ٹرسٹ کے اغراض و مقاصد اور کار کردگی پر روشنی ڈالی ۔ جب کہ پرو فیسر مہر حفیظ اللہ تھند ، پرو فیسر ظفر عالم ظفری ، پرو فیسر مہر اختر وہاب ۔ پر دفیسر گل عباس اعوان ، ڈاکٹر حمید الفت ملغانی اور طا لبات سمیت مقررین نے ماں کے حوالہ سے مقالہ جات پیش کئے ۔ تقریب کی میز با نی پرفیسر مزمل حسین نے کی ۔ تقریب کے اختتام پر مہمانا ن گرامی ، سٹاف اراکین اور طا لبات میں ایوارڈ و سندات تقسیم کی گئیں ۔