لیہ(صبح پا کستان)موٹر سائیکل آٹو ایکسچینج مالک کا ساتھیوں کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ،ڈکیتی کا ڈرامہ فلاپ،تھانہ سٹی پولیس کو ڈکیتی کی کال،پولیس نے شان مصطفیٰ موٹر سائیکل آٹو ایکسچینج مالک ریاض حسین میتلا کو گرفتار کرکے چھوڑ دیا،لیہ شہر میں شان مصطفیٰ موٹر سائیکل آٹو ایکسچینج نام سے محلہ عید گاہ کے رہائشی ریاض حسین میتلا نے کاروبار شروع کیا جس میں دیگر 11سے 12کاروباری شخصیات نے موٹر سائیکل کی خرید وفروخت کے کاروبار میں سرمایہ کاری کی جس کا حجم تقریباً7کروڑ تک پہنچ گیا گذشتہ روز آٹو ایکسچینج کے مالک ریاض حسین میتلا نے دکان میں ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا کہ دکان میں ڈکیٹی کے دوران نقد رقم ،موٹر سائیکلوں کے کاغذات اور کھاتہ رجسٹر اٹھا کرلے گئے جس پر تھانہ سٹی لیہ میں کال کردیا پولیس تھانہ سٹی لیہ نے مالک دکان شان مصطفی موٹر سائیکل آٹو ایکسچینج کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کیا تو مالک کی طرف سے ڈکیتی کی واردات کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا اور مالک نے دکان میں موجود اور مارکیٹ میں دیئے گئے تمام موٹر سائیکلوں کے کاغذات و کھاتہ رجسٹر اپنے پاس موجود ہونے کا اقرار کرلیا ،شان مصطفی موٹر سائیکل شو رومز کے حصہ دار ملک مزمل ارائیں نے تھانہ سٹی لیہ میں ریاض حسین میتلا اور سے دیگر ساتھیوں ا کے خلاف گاڑیوں کے کاغذات ،نقدی سرقہ کرنے و جان سے مارنے کی دھمکی دینے پر اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی ،دی گئی درخواست میں کہا گیا شوروم میں موجود ذاتی الماری سے ریاض حسین میتلا نے 120موٹر سائیکلوں کے کاغذات ،کاروں کے کاغذات ،کھاتہ رجسٹر جس میں موٹر سائیکلوں و دیگر کاروبار کے لین دین کے کھاتے تھے اور تقد 7لاکھ روپے الماری کوتوڑ کر ریاض میتلا اور ساتھیوں نے سرقہ کرلیا جس کے بارے میں دیگر دکانداروں و مارکیٹ کے لوگوں کے سامنے محمد ریاض نے سرقہ کرنا تسلیم کیا ،اور گواہوں خرم شبیر ،محمد عامر نے بھی محمد ریاض کو رنگے ہاتھوں پکڑا ،ریاض میتلا سے رقم و کاغذات وکھاتہ رجسٹر مانگنے پر طیش میں آگیا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ،تھانہ سٹی پولیس نے دی گئی درخواست پر کاروائی کا آغاز کردیا ۔