لیہ ( صبح پا کستان ) چوک اعظم پو لیس کی بڑی کاروائی ،8کلو 360گرام چرس برآمد ،05 منشیات فروش گرفتار،مقدمات کا اندراج ،منشیات و جرائم کے خاتمے کے لئے تھانہ چوک اعظم پولیس بھر پور کاروائیاں کر رہی ہے ،منشیات معاشرے کیلئے ناسور اور تباہی کا باعث ہے ،شہریوں کے تعاون سے اس کا قلع قمع کریں گے ،ایس ایچ اومحمد یونس کی پریس کانفرنس
تفصیلا ت کے مطابق تھانہ چوک اعظم میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی کرنے پر ایس ایچ او چوک اعظم محمد یونس کی پریس کانفرس جس میں تفتیشی افسران ،میڈیا نمائندگان اور ترجمان لیہ پولیس موجود تھے ،پریس کانفرنس کی دوران ایس ایچ او چوک اعظم محمد یونس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ منشیات فروش علی اللہ خان،اکرام اللہ ،صفدر خان ،محمد زیبر اور اصغر کچھ عرصہ سے علاقہ تھانہ چوک اعظم میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہیں جو بیرونی اضلاع سے چرس ،ہیرؤن ،افیون ،شراب وغیرہ لا کر چوک اعظم شہر میں سپلائی کرتے ہیں ،اس گروہ کو پکڑنے کے لئے پولیس ٹیم جس میں ایس آئی عرفان افتخار ،اے ایس آئی عصمت الامان،ہیڈ کانسٹیبل کوڑو خان،کانسٹیبلان راشد علی اور محمد زمان شامل ہیں تشکیل دی گئی جس نے بڑی محنت اور ہوشیاری کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کا سراغ لگایا اور کامیاب ریڈ کرکے ان کو گرفتار کیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے 8کلو 360گرام چرس برآمدمو قع پر برآمد ہوئی ،ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جا چکا ہے اوردو ملزمان چالان بھی ہو چکے ہیں ،محمد یونس نے مزید کہا کہ منشیات و جرائم کے خاتمے کے لئے تھانہ چوک اعظم پولیس بھر پور کاروائیاں کر رہی ہے ،منشیات معاشرے کیلئے ناسور اور تباہی کا باعث ہے ،شہریوں کے تعاون سے اس کا قلع قمع کریں گے،مکروہ دھندہ میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔