لیہ: ( صبح پا کستان)ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی سربراہی میں ممکنہ سیلاب کے خدشتہ کے پیش نظرککڑ والا بند پر موک ایکسرسائز کا انعقاد ۔
معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی کا فرضی مشقو ںکا معائنہ۔متعلقہ ٹیموں کی طرف سے عوام اورمال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی،ڈوبتے ہوئے افراد کو بچانے ،ویکسین، ادویات ،راشن اور چارہ کی پلان کے مطابق فراہمی کا عملی مظاہر ہ کیاگیا۔موک ایکسرسائز میںاسسٹنٹ کمشنر نیاز احمدمغل ،ایکسین انہار محمدنواز ،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹرسجاد احمد،ڈی ڈی کالجزعمیرعاصم،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ،سیفٹی آفیسر عنایت اللہ بلوچ ،ڈی او سول ڈیفنس خالدکریم قریشی ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی ڈی صحت ڈاکٹر سجاد ،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندرودیگر متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے ۔
معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اداروں کی کارکردگی جانچنے ا ور استعداد کار میں اضافہ کے لیے موک ایکسرسائز بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ریسکیورز اور دیگر افسران و ملازمین کا جذبہ بھی قابل ستائش ہے جو حادثات سے بچاﺅ کے لیے ہمہ قسمی معاونت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءنے اس موقع پر اداروں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ مزید محنت کرکے استعداد کار میں اضافہ کیاجاسکتا ہے جس کے لئے آئندہ فرضی مشق کے لیے بھرپور تیاری کی جائے ۔اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس ،ریسکیو1122،لائیو سٹاک،تعلیم ،زراعت وصحت نے اپنے اپنے سٹالز لگائے ہوئے تھے جن میںسیلاب کے دوران حفاظتی اقدامات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری آلات و ادویات موجو د تھیں۔معاون خصوصی اور ڈپٹی کمشنر نے فرداًدفرداً تمام سٹالز کا معائنہ کیاجس کے دوران متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد حسین اور سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ نے فلڈ موک ایکسرسائز کی غرض وغایت ،پیشگی حفاظتی اقدامات اور ریسکیوریلیف سرگرمیوںکے بارے میں محکمہ کی تیاری سے آگاہ کیا