لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدنے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی انتظامات کے تحت 11دریائی پتنوں پر مختلف محکموں کے 218افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی سونپ دی ہے ۔ تفصیل کے مطابق فلڈ پلان کے تحت ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ضلع بھر کے دریائی پتن لوہانچ نشیب ،جکھڑپکا،کھوکھروالا،شاہ والا،بیٹ گجی ،بکھری احمدخان،خوجے والا،کنجال والا،چانڈیہ والا،واڑاں سہٹراں ،سہووالاپر محکمہ ریونیو ،ریسکیو 1122،تعلیم،صحت ،لائیوسٹاک،ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹیوں کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل 218سرکاری ملازمین کو ڈیوٹی سونپ دی ہے جواِن پتنوں پر دریائی صورت حال پرنظر رکھنے،ریسکیوریلیف سرگرمیوں ،علاج معالجہ ،مویشیوں کی ویکسی نیشن اور فوری انخلاء کے لیے فراءض سرانجام دیں گے جن کا رابطہ مرکزی کنٹرول روم سے قائم کردیا گیا ہے