لیہ( صبح پا کستان)ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ، اداروں کی کارکردگی جانچنے ا ور استعداد کار میں اضافہ کے لیے موک ایکسرسائز کلیدی اہمیت کی حامل ہیں اس ضمن میں ریسکیورز کا جذبہ بھی قابل ستائش ہے جو حادثات سے بچاءو کے لیے ہمہ قسمی معاونت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے دریائی پتن موضع جکھڑ پر پر ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پری فلڈ موک ایکسرسائز کے موقع پرریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرسی ای اوصحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹرسجاد احمد ،سیفٹی آفیسر عنایت اللہ بلوچ ،ایکسین انہار طارق عزیز،ڈی او سول ڈیفنس شیخ توقیراحمد ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ ،ڈی او ڈیزاسٹر مینجمنٹ عرفان جنید نیازی،سی او ضلع کونسل محمدعارف ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈی ڈی تعلیم غلام یاسین چشتی،اے ڈی تعلیم شیخ عاشق حسین،سینئرمیڈیکل آفیسرڈاکٹر خالد گدارہ ودیگر متعلقہ افسران اور میڈیانمائندگان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر محکمہ سول ڈیفنس ،ریسکیو1122،لائیو سٹاک،تعلیم ،زراعت وصحت نے اپنے اپنے سٹالز لگائے ہوئے تھے جن میں سیلاب کے دوران حفاظتی اقدامات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری آلات و ادویات موجو د تھیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے فرداًدفرداً تمام سٹالز کا معائنہ کیاجس کے دوران متعلقہ افسران نے بریفنگ دی ۔ قبل ازیں موک ایکسرسائز آمد پر ڈپٹی کمشنر کوریسکیو1122کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ڈاکٹر سجاد حسین اور سیفٹی آفیسر عنایت بلوچ نے پری فلڈ موک ایکسرسائز کی غرض وغایت ،پیشگی حفاظتی اقدامات اور ریسکیوریلیف سرگرمیوں کے بارے میں محکمہ کی تیاری سے آگاہ کیا اور ریسکیورز نے سیلاب کے موقع پر انخلاء کرانے ،ڈوبتے افراد کو بچانے و مال اسباب کو محفوظ جگہ تک لے جانے ،ابتدائی طبی امداد ،ہسپتال منتقلی ،لاءف جیکٹس اور لاءف رِنگ کے استعمال کے لیے کشتیوں کے ذریعے عملی طور پر شاندار مظاہرہ پیش کیا ۔ ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے کہا کہ فلڈ پلان کے تحت موک ایکسرسائز لازمی جزو کی حیثیت رکھتی ہے جس کا عملی مظاہرہ اور سٹالز کے ذریعے محکموں کی استعداد کار اور ہنگامی حالا ت سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں کا جائزہ لینا مقصود ہوتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لیہ میں تمام محکموں کی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کے ذریعے استعداد کاراور متعلقہ انسٹرومنٹ کا جائزہ لے کر تمام متعلقہ محکمے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور فلڈ پلان کے ذریعے مرکز ی کنٹرول سے رابطے میں رہیں ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ ایف نارتھ بندکا شاہ والا گرائین سپر تک کا تفصیلی معائنہ کیا اور محکمہ انہار کے حکام کو سپرکی مضبوطی کے لیے ہدایات دیں ۔