لیہ {صبح پا کستان }جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ریلی نکالی گءی ، قیادت ضلعی امیر قاری محمد رمضان نے کی ، مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے بہو ءے مطا لبہ کیا کہ اقوام متحدہ کشمریوں کے حق خود ارادیت کے مطابق فیصلہ دلوائے ، ضلعی امیر قاری رمضان نے کہا کہ مقبوضی کشمیر پر بھارتی قبضہغا صبانہ ہے جسے دنیا تسلیم نہیں کرتی ، انہوں نے کہا کہ پا کستانی عوام کشمیری بھا ءیوں کے ساتھ ہیں
تفصیل کے مطا بق جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جامعہ محمودیہ سے نکالی جانے والی ریلی ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگئی،ریلی کی قیادت ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام قاری محمد رمضان نے کی،مظاہرین کی انڈیا کے خلاف اور کشمیر کے حق میں نعرے لگائےریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر قاری محمد رمضان،محمد حفیظ و دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمریوں کے حق خود ارادیت کے مطابق فیصلہ دلوائے،ہم کشمیر ایشو پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھرے ہیں ،نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر حکومت اور اقوام عالم کی خاموشی افسوس ناک ہے، مسئلہ کشمیر پر ہ میں مذمتی بیانات سے اگے نکلنا ہو گا ۔ مقبوضہ وادی کی ریاستی حیثیت ختم کر کے عالمی قوانین کو پامال کیا گیا ہے ۔ حکومت پاکستان بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم و جبر کا فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن چکا ہے اور مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ مقبوضہ کشمیری عوام کا خون رائیگاں نہیں جانے دے گی بھارت نے مقبوضہ وادی کی ریاستی حیثیت کو ختم کر کے عالمی قوانین کو پامال کیا ہے اور نہتے کشمیریوں کے قتل پر حکومت اور اقوام عالم کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے، مسئلہ کشمیر پر ہ میں مذمتی بیانات سے اگے نکلنا ہو گا اور بھارتی جارحیت کو بتانا ہو گا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان قوم کشمیری بھائیوں کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں اور وقت ضائع کیے بغیر تمام آپشن بروئے کار لائے جا ئیں