لیہ(صبح پا کستان )ایگری کلچر فیلڈ اسسٹنٹ ایملائز یونین ضلع لیہ نے مطالبات کے حصول کیلئے ایگریکلچر آفس میں احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنا سے ضلعی صدر طاہر محمود،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اصغرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب بھر میں 33سو سے زائد اور ضلع لیہ میں 50سے زائد فیلڈ اسسٹنٹ زراعت اپنی ڈیوٹی ادا کرکے معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں فیلڈ اسسٹنٹ محکمہ زراعت کی بیک بون کی حیثیت رکھتے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیلڈ اسسٹنٹس کو 14اور 16سکیل میں اپ گریڈ کرکے سروس سٹرکچر جلد از جلد نافذ کیا جائے ،پراجیکٹ کا اضافی کام کرنے والے تمام فیلڈ اسسٹنس اور زراعت انسپکٹرز کو پراجیکیٹ کی منظوری دے کر موجودہ تنخواہ میں ضم کیا جائے اور یقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے،ٹی اے ڈی اے کا موجودہ نظام اور نیا متعارف شدہ ایگری سمارٹ کی بجائے کم از کم 10ہزار روپے تنخواہ فکس کی جائے ،موٹر سائیکل کیلئے 3لیٹر روزانہ کے حساب سے پٹرول فکس کیا جائے،پی سی و کے مطابق پراجیکٹ کے تحت دیئے گئے کوٹر سائیکل مفت مہیا کئے جائیں ،گریڈ 6،بی ایس سی کرنے والے فیلڈ اسسٹنس کو اپ گریڈ اور زراعت انسپکٹرز کی خالی آسامیوں پر پرموشن کی جائے ،فیلڈ اسسٹنٹس کی خالی آسامیوں کو جلد از جلد مستقل بھرتی کے ذریعے پر کیا جائے اور پہلے سے بھرتی کئے گئے فیلڈ اسسٹنٹس کو مستقل کیا جائے،رسک الاؤنس ،وردی الاؤنس اور اضافی یونین کونسلز میں کام کرنے کا اضافی الاؤنس دیا جائے ،انہوں نے کہا کہ 1980ء سے ٹی اے 100روپے فکس کیا گیا تھا آج 2018ء میں بھی وہی 100روپے دئے جا رہے ہیں اس وقت ہماری تنخواہ 3سو روپے تھی تنخواہ کے تناسب سے ٹی اے بڑھایا جائے،فیلڈ اسسٹنٹس اور زراعت انسپکٹرز سے توسیع سرگرمیوں کے علاوہ باقی محکمہ جات کے کام ختم کئے جائیں اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو لاہور میں صوبائی قیادت کی سربراہی میں احتجاجی دھرنا دیا جائے۔