لیہ ( صبح پا کستان ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پاکستان کے مرکزی قائد حاجی محمد ارشاد چوہدری کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی ہڑتال ہوئی ۔ سائلان دن بھر دفاتر میں خوار ہوتے رہے جبکہ سرکاری دفاترکام ٹھپ رہا ۔ ضلعی قائدین کی طرف سے ہڑتالی کیمپ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے لگایا گیا ہڑتالی کیمپ میں مختلف محکمہ جات کے ملازمین نے مقامی یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کی قیادت ریلیوں کی شکل میں پنڈال میں شرکت کی بعدازاں ہڑتالی کیمپ احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کر گیا ۔ ایپکا کے جلسہ کی صدارت ضلعی صدر رانا محمد افضل نے کی جبکہ نظامت کے فراءض ضلعی جنرل سیکرٹری محبوب حسین ساجد نے انجام دئیے ۔ ایپکا ضلع لیہ کے احتجاجی جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کی سعادت ایپکا ڈی سی آفس یونٹ لیہ کے راہنما محمد شفیق شہانی نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول ﷺ محمد جاوید ربانی نے پیش کی احتجاجی جلسہ میں تما م وقت ایپکا ہیلتھ یونٹ لیہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد عاصم احتجاجی نعروں سے حاضرین کا لہوں گرماتے رہے ۔ ایپکا ضلع لیہ کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر رانا محمد افضل نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی پالیسیوں کی بدولت مہنگائی کا سونامی بھپرا ہوا ہے لیکن افسوس کہ حکمرانوں سفید پوش ملازمین اور غریب عوام کی صدائیں سنائی نہیں دے رہیں انھوں نے کہاں کہ ہماری قیادت کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کوئی شوق نہیں ، ہماری قیادت حکمرانوں سے معاشی انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد کررہی ہے اور مطالبات کی منظوری تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ اُنھوں نے کہا کہ حکمرانوں کے رویے اور پالیسوں نے ہ میں دفتر چھوڑ کر احتجاج کرنے پر مجبور کردیا ہے ۔ ایپکا ضلع لیہ کے احتجاجی جلسہ سے ضلعی صدر رانا محمد افضل کے علاوہ سنیئر نائب صدر سید نادر حسین بخاری، سینئر نائب صدر دوئم محمد نواز خان زءور بلوچ، نائب صدر اول چوہدری فرقان خورشید گجر،نائب صدر دوئم سید حسنین مقدس رضا، جنرل سیکرٹری محبوب حسین ساجد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محبوب حسین ثاقب، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک شاہ نواز کھر، پریس سیکرٹری ملک نصیب الرحمن،سنیئر نائب صدر ڈی سی آفس یونٹ لیہ امتیاز احمد کلوری ، سینئر نائب صدر ہیلتھ لیہ مہر احسن علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدعاصم، بلا مقابلہ نو منتخب صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ لیہ حاجی ذیشان حسین ملک، راہنما ایپکا ایجوکیشن یو نٹ لیہ شیخ محمد صابر مصطفی،جنر ل سیکرٹری انہار یونٹ لیہ ملک منظور احمد، صدر پاپولیشن یونٹ لیہ مہر ریاض احمد ونجھیرہ،صدر ذراعت یونٹ لیہ قاضی محمد آصف خان، جنرل سیکرٹری ذراعت یونٹ لیہ چوہدری زاہد الطاف،صدر ایپکا پبلک ہیلتھ یونٹ لیہ مہر تنویر اچلانہ، راہنما ایپکایونٹ کوآپریٹو سوساءٹی قاضی اسلام، راہنما ایپکا ضلع کونسل لیہ محمد رمضان میرانی اور دیگر مقررین خطاب کیا اور مرکزی و صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔ ایپکا کے احتجاجی کیمپ میں قرداد منظور کی گی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تونسہ شریف، کوٹ ادو بھکر پر مشتمل لیہ کو ڈویژن بنا کر تھل اور کوہ سلیمان کی عوام کی محرومیوں کو دور کیا جائے اور ملامین کے حقوق پر مبنی ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو حکومت فی الفور منظور کرے ۔