لیہ( صبح پا کستان)مرکزی امام بارگاہ ولی العصر میاں لعل بنگلہ ناصر خان میں جشن محفل میلاد النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺو جشن محفل حضرت امام جعفر صادق سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام و ذاکرین عظام جن میں مولانا محمد اصغر علی شاہ ،ذاکر سید الیاس رضا شاہ آف بھکر،ذاکر سید محمد علی شاہ ،ذاکر زوار محمد اصغر ایم اے ّف کروڑ نے کہا کہ نبی پاک کی ولادت کی وجہ سے تخلیق کائنات ہے اگر نبی محترم نے نہ آنا ہوتا تو کچھ بھی نہ ہوتا آپ ﷺکے آنے سے جہالت و کفر ،ظلم و جبر کے بادل چھٹے ،امیر و غریب کے فرق کی تمیز کا خاتمہ ہوا ،متقی و پرہیز گار کو فوقیت ملی ،آج اگر معاشرہ تنذلی کا شکار ہے تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم اسوہ رسول کو چھوڑ دیا ہے ،خانواہ رسول کو چھوڑ دیا ہے ،نواسہ رسول کی حق بات کو بلند کرنے کا طریقہ چھوڑ دیا ہے آج بھی ہم اپنا وہی بلند مقام حاصل کرسکتے ہیں اگر اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کرنا شروع کردیں اور امام عالی مقام کا دیا ہوا درس کہ حق بات کیلئے ڈٹ جانا اور ظلم کے آگر سرنگوں نہ ہونا اپنا لیں محفل میلاد میں معروف نعت خواں محمد زوہیب قادری آف بھکر،قمر عباس قمر،محمد سراج علی،سید سعید احمد شاہ نے مدح رسول میں نعت خوانی کی ،آخر میں عاشقان مصطفیٰ نے درودو سلام کے ساتھ استحکام پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کیلئے دعا مانگی ،لنگر کا بھی خاص اہتمام کیا گیا تھا ۔