لیہ( صبح پا کستان ) محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکی جانب سے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے میونسپل کمیٹی ہال میں سیمینار کا انعقادکیاگیا ۔ سیمینارکے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی تھے ۔
سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیاض احمدندیم،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر مہرخضرحیات،ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرجاویداشرف،ڈسٹرکٹ آفیسرماری سٹوپس نویدظفر سمرا،ڈاکٹراقراء فراز ودیگرموجود تھے ۔ سیمینار میں تلاو ت و نعت محمدعثمان نے پڑھی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فراءض تحصیل آفیسرمریداصغر نے انجام دیے جبکہ سیمینار کا اہتمام ماری اسٹوپس سوساءٹی نے کیا ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہاکہ اچھی تعلیم اور بہترصحت ہربچے کا بنیادی حق ہے بڑھاپے کا سہارا بچوں کی زیادہ تعداد نہیں بلکہ لائق اور قابل اولاد ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقی و خوشحالی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے چھوٹے کنبہ کی تشکیل سے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہے جس کے لیے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ اسلام کے بنیادی اصولوں میں اعتدال، توازن،بچوں کی تربیت واضح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خوشحال گھرانے کی بقابچوں میں مناسب وقفہ ہے جس کو دوراندیشی اور میانہ روی سے سمجھاجائے تو خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن بنائی جاسکتی ہے ۔ سیدرفاقت علی گیلانی نے مزیدکہاکہ معاشرے کی تمام طبقات کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ چھوٹے کنبے کی اہمیت و افادیت ،ماں بچے کی بہتر صحت اور ملکی وسائل پر آبادی کے بڑھتے ہوئے معاشی چیلنج سے نبردآزماہونے کے لیے محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکی طرف جاری کردہ چھوٹے کنبے کی تشکیل کے پروگرام پر عمل کریں تاکہ ماں بچے کی بہترصحت کویقینی بناکرمعیارزندگی ،خوشحال گھرانہ کی تکمیل اور آبادی کنٹرول کرنے کے حکومتی اہداف کو یقینی بنایاجاسکے ۔ معاون خصوصی سیدرفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر پولیو اورشدیدگرمی کے دوران کام کرنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور فیلڈسٹاف کو شاباش دی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیاض احمدندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی پرکنٹرول کرنا، ماں بچے کی صحت کو بہترکرنا،بچوں میں مناسب وقفہ صر ف محکمہ پاپولیشن ویلفیئرکی ہی نہیں بلکہ ہرفردکی اولین ذمہ داری ہے جسے وہ ہرحال میں اداکرے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ امرخوش آئندہے کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کی کوششیں بارآور ثابت ہورہی ہے کیونکہ برتھ ریٹ 2;46;8سے کم ہوکر 2تک ہوگیا ہے فیاض احمدندیم نے مزیدکہاکہ اس طرح محنت ولگن سے کام کیاجائے تاکہ جلدازجلداہداف کا حصول یقینی بنایاجاسکے ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر مہرخضرحیات نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ فلاحی مراکز،موبائل ہیلتھ یونٹس،فیملی ہیلتھ کلینکس ،فیلڈورکرز ڈی ایچ کیو ہسپتال ،ٹی ایچ کیو لیول ہسپتالوں ، رورل ہیلتھ سنٹرز ،بی ایچ یو ،سب ہیلتھ سنٹراور رورل ڈسپنسریوں کے ذریعے چھوٹے کنبے کی اہمیت اوربہبودآبادی سے متعلقہ سہولیات و ادویات کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں سرگرم عمل ہیں ۔ مہرخضرحیات نے مزیدکہاکہ محکمہ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز انتہائی محنت ولگن سے گھرگھرجاکر اپنے فراءض منصبی ادا کررہی ہیں اور شادی شدہ جوڑوں کو چھوٹے کنبے کی اہمیت سے آگہی دے رہی ہیں انہوں نے اس موقع پر محکمہ کے سینئراہلکار محمدسجاد کو ضلع بھر میں جاری مختلف پروگرامز کا ڈیٹابنانے ،اہداف کے حصول کے انڈی کیٹرز ،فیلڈسٹاف کی کارکردگی مینوئل طریقہ سے چیک کرنے پرشاباش دی ۔ سیمینارسے ڈ پٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسرجاویداشرف،ڈسٹرکٹ آفیسرماری ا سٹوپس نویدظفر سمرا،ڈاکٹراقراء فرازنے بھی خطاب کیا ۔ سیمینار میں محکمہ کے بہتر کارکردگی کے حامل اہلکاروں میں شیلڈبھی تقسیم کی گئیں ۔ سیمینار کے آخر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے متعلق مسائل کے حوالے سے سماجی شعور کی بیداری کے لئے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیاض احمدندیم،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر مہرخضرحیات کی زیرقیادت اورکشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھی واک نکالی گئی ۔