لیہ(صبح پا کستان ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک لیہڈاکٹر محمد طارق اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدارکی ھدایت پر مویشی پال حضرات کو مفت طبی سہولیات پہنچانے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ضلع لیہ کی طرف سے فارمر ڈے منعقد کیے جا رھے ہیں،جس میں مویشی پال حضرات کو ان کے دروازے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہی دینے کے علاوہ مویشیوں میں مختلف اوقات میں موسمی و بے موسمی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے بھی تربیت دی جاتی ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع لیہ میں بھیڑ بکریوں میں پلورو نمونیا کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، تحصیل کروڑ میں اب تک 39350جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگا دیئے گئے ہیں چک نمبر 111/ایم ایل کروڑ میں فارمر ڈے کے موقع پر ڈاکٹر محمد انوار گل ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کروڑ ،ڈاکٹر قمر عباس ویٹرنری آفیسر سی وی ڈی 105/ایم ایل نے بھی مویشی پال حضرات سے خطاب کیا اور کہا کہ مویشی پال حضرات اپنے قریبی ویٹرنری ہسپتال کے عملہ سے تعاون کر کے ویکسی نیشن مہم کو کامیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور جانوروں کو بیماریوں سے بچائیں۔