لیہ( صبح پا کستان )کلام الہی کی برکات و فیوض اور سیرت النبی ﷺ سے روشنا س ہوکر دینی و دنیاوی کامیابی و کامرانی کا حصول ممکن ہے جس کے لیے دینی مدارس قوم کے لیے کلیدی حیثیت کا درجہ رکھتے ہیں ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے زیر اہتمام جامع مسجد غوثیہ میں حسن قرات کے مقابلوں کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی مہمان خصوصی تھے ۔ حسن قرات کے مقابلے میں دینی مدارس کے 25طلباء نے حصہ لیا اور خوبصورت انداز میں قرات کی ۔
مقابلوں کے لیے تین ججزنے محمدابراہیم کو اول ،محمدارسلان کو دوئم اور محمدسفیان کو سوم پوزیشن کا دینے کا اعلان کیاجبکہ محمدانصر کو خصوصی انعام دیاگیا ۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنراور معاون خصوصی نے بچوں میں شیلڈز و انعامات تقسیم کیے جبکہ ڈپٹی کمشنر نے اپنی جیب سے بچوں کو کیش پرائز دیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حسن قرات،نعت خوانی اور سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلے جاری رکھے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسرآئیں جس کے لیے ضلعی انتظامیہ بھر پور معاونت کرئے گی ۔ پروگرام میں اے سی لیہ کاشف نواز،ڈویژنل مینجراوقاف ڈی جی خان ڈویژن محمدطاہر،ڈسٹرکٹ مینجراوقاف لیہ سید امجدحسن بخاری،اساتذہ کرام اور دینی مدارس کے طلبہ کی کثیرتعداد نے پروگرام میں شرکت کی ۔ بعدازاں شیرینی تقسیم کی گئی ۔