لیہ (صبح پا کستان ) کر لیا ۔جس میں اخراجات کا تخمینہ 67کروڑ 66لاکھ روپے لگایا گیا۔بجٹ اجلاس وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ کی زیر صدارت منعقدہوا۔چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے ایوان کو آگاہ کیا کہ ڈسٹرکٹ کونسل لیہ کی متوقع آمدنی 71کروڑ63لاکھ روپے ہے جس میں ابتدائی بقایا 35کروڑ 70لاکھ روپے شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر اخراجات کا تخمینہ 67کروڑ 66لاکھ 68ہزار روپے لگایاگیا ہے ۔چیئرمین نے بتایا کہ ضلع کونسل نے ترقیاتی اخراجات کی مد میں 51کروڑ 42لاکھ 22ہزار روپے کی رقم مختص کی ہے جس میں جاریہ سکیمیں کالعدم ٹی ایم اے 28لاکھ 22ہزار روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی شامل ہیں اور ترقیاتی سکیمیں و مشینری و آلات کے لیے 29کروڑ 14لاکھ روپے ،نئی ترقیاتی سکیموں کے لیے 22کروڑ روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے ۔اسی طرح عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 51کروڑ 43لاکھ 22ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے ۔غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 8کروڑ 27لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جن میں تنخواہوں کی ادائیگی،دوران ملازمت وفات پاجانے والے ضلع کونسل کے ملازمین کی مالی معاونت ،سول ڈیفنس ،بل بجلی کی ادائیگی ،پی او ایل ڈسپوزل ورکس ،مرمت ڈسپوزل ورکس ،ڈینگی کی روک تھام کے لیے جراثیم کش ادویات کی خریداری ،قومی تہواروں کو منانے ،انتظام محرم الحرام ،پارکس و باغات کی درستگی ،سپورٹس و ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے انتظامات کرنے ودیگر دفتر ی اخراجات شامل ہیں کے لیے مختص کیے گئے ۔بجٹ ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا مختلف ممبران نے اظہار خیال کیا۔بجٹ اجلاس میں فنانس آفیسر ملک غلام رسول ،ایکسین شاہد محمود شاکراور ممبران ضلع کونسل کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔