لیہ(صبح پا کستان )ضلعی جنرل سکیرٹری پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا دورہ لیہ ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ،دورہ کے دوران کسی بھی میگا پراجیکٹ کا اعلان نہ کروانا قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کی نا اہلی کے سوا کچھ نہیں،وزیر اعلٰی پنجاب کی تقریر میں ادا کئے جانے والے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دورہ لیہ کے تمام اخراجات میاں شہبازشریف کی ذاتی جیب سے وصول کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ لیہ تونسہ پل کو دریا کے بہاؤ کے مقام پر بنایا جائے،جس جگہ پل بنانے کی پلاننگ کی گئی ہے اس جگہ پل بنانے سے لیہ کی دو یونین کونسلز کے آبادی و زمین مکمل طور پر تباہ ودریا برد اور سیم کی زد میں آجائے گی،موجودہ جگہ پر پل بنانے سے لیہ شہر کو سیلاب و دیگر تباہی کا شدید ترین خطرہ لاحق ہو جائے گا،وزیر اعلیٰ کے دورہ لیہ کے حوالے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اقبال کنجال نے کہا کہ لیہ میں چلڈرن وارڈ،چند لاکھ روپے مالیت کی سی ٹی سکین مشین،دس یا بارہ ایمبولینس دینے اور افتتاح کرنے کے علاوہ کیا ہوا،یونیورسٹی کا اعلان،ہیڈ ریگولیٹری و دیگر اعلانات صرف اعلانات کی حد تک ہیں،جن منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان کی کل مالیت وزیر اعلیٰ کے دورہ کے دوران اور لاہور سے لیہ آنے کے اخراجات کئی گنا زیادہ ہیں جو اس قوم کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے،کرپشن پر آگ بگولا ہونے والے وزیر اعلیٰ کو رکھ خیرے والا کی ہزاروں ایکڑ اراضی رشتہ دار کو 99سالہ لیز پر دینا کرپشن کے زمرے میں نہیں آتا،شوگر ملز مالکان جو کہ میاں صاحب کے رشتہ دار ہیں ان کی طرف سے کسانوں کا استحصال ہونا اس حکومت کے کھاتے میں کرپشن کی صورت درج نہیں ہوتا،لیہ کی 48فیصد عوام جوکہ ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہیں ان کے علاج معالجہ کیلئے کوئی مناسب اعلان نہ کرنا گذ گورنس کی اعلٰی ترین مثال ہے،دریائی کٹاؤ کے متاثرین کی بحالی کیلئے کسی قسم کا اعلان نہ ہونا،ایم ایم روڈ کو دو رویہ بنانے کا اعلان نہ ہونا ضلع بھر کے ممبران اسمبلی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایم روڈ جو کہ قاتل روڈ کی حیثیت بن چکی ہے کو دو رویہ کرنے کا فوری اعلان کیا جائے،لیہ تونسہ پل بنانے کی جگہ کو تبدیل کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جائیگا ،جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ کا درجہ دیا جائے،اس موقع پر ملک عاشق حسین کھوکھر سینئر نائبصدر،رانا غلام عباس نائب صدر،رانا امتیاز ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری،ملک یونس کنجال چیئرمین یونین کونسل سمرا نشیب،چوہدری ناصر گجر ریکارڈ سیکرٹری سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔