لیہ( صبح پا کستان)لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لیہ کے تحت شجرکاری مہم جاری ہے جس کے دوران گورنمنٹ نان فارمل سکول پل انگڑا کے بچوں نے پودے لگائے اور آگہی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈی ای او لٹریسی شبنم خان نے کی ۔
تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان کے سرسبز و شاداب پاکستان مہم کے تحت حکومت پنجاب کی مہم میں محکمہ لٹریسی و نان فارمل ایجوکیشن کے لٹریسی سکولوں میں بچوں کے زریعے پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں گورنمنٹ نان فارمل سنٹرز پل انگڑا جو کچرا اٹھانے والے بچوں کے لیے قائم سکول ہے میں بچوں کےساتھ ڈی ای او لٹریسی شبنم خان نے اپنے دیگر سٹاف ، موبلائزر ، ٹیچرز اور بچوں کے ہمراہ پودے لگائے اور آگہی ریلی نکالی اس موقع پر ڈی ای او لٹریسی شبنم خان کا کہنا تھا کہ نان فارمل سنٹرز و لٹریسی سکولز ایسے بچوں کو مفید شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے جسے معاشرہ اچھا نہیں سمجھتا ۔ گورنمنٹ نان فارمل سنٹرز پل انگڑا بھی اسی مقصد کے لیے بنایا گیا ہے جس میں بچوں کو مفید شہری بنانے کے لیے تعلیم مہیا کی جا رہی ہے اور سرسبز و شاداب پاکستان کے لیے پودے لگائے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہر بشر دو شجر کے تحت ان بچوں نے پودے لگائے جو کہ مستقبل میں ان کے لیے تناور درخت بن کر علاقے کو سرسبز رکھیں گے ۔