لیہ ( صبح پا کستان )حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح و بہبود پر کامل یقین رکھتی ہے۔کاشتکاروں کو جدید سہولیات کی سبسڈی پر فراہمی اور بہتر پیداوار پر حوصلہ افزائی ہمارا نصب العین ہے۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام قومی منصوبہ برائے اضافہ پیداوار گندم کے خوش نصیب کاشتکاروں میں چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر موجود تھے۔
معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکسان دوست پالیسیوں کے ذریعے ان کی فلاح و بہبود پریقین رکھتے ہیں کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میںچیک کی فراہمی اس بات کا عملی مظہرہے ۔انہوں نے کہا کسان ملک کی زرعی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںاُن کی مالی معاونت انکی خدمات کا اعتراف کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا حکومت پنجاب کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے ذریعے کسان بھائیوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔معاون خصوصی نے اس موقع پر خوش نصیب کاشتکاروں میں چیک تقسیم کیے ۔خوش نصیب کاشتکاروں نے چیک کی فراہمی پر ان کا شکریہ ادا کیا