لیہ(صبح پا کستان )پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 187چوہدری الطاف حسین ،متحدہ مجلس عمل کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 281سید نیر عباس شاہ کاظمی نے سیٹ ایڈجسمنٹ کرتے ہوئے انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا ،پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری الطاف حسین نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی ملک ریاض حسین سامٹیہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر عبدالمجید خان نیازی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی ہے جس کے بارے میں پارٹی کے اعلیٰ قیادت کو بتا دیاگیا ہے ان کی انتخابی ایڈجسمنٹ کے بعد ہم نے متحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیدوار حلقہ 281سید نیر عباس شاہ سے انتخابی ایڈجسمنٹ کرکے اپنی الیکشن مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں 25جولائی کا سورج ہماری فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا ،اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی متحدہ مجلس عمل سید نیر عباس شاہ نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کی مرکزی،صوبائی وضلعی قیادت کی اجازت سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی سے انتخابی ایڈجسٹمنٹ کی ہے قائدین نے ہم امیدواروں کو اپنے انتخابات میں فائدہ کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دی ہوئی ہے جس پر آج ہم دونوں امیدواروں انے اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد اس پینل کا اعلان کررہے ہیں اور اپنی انتخابی مہم ان حلقوں میں مشترکہ طور پر کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے ،اس موقع رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر محمداقبال،ڈاکٹر جہانگیر مارتھ،ڈاکٹر محمد آصف گھمن،چوہدری محمد عنصر دھول،چوہدری محمد ظفر دھول،عامر سیہل نمبر دار،چوہدری طالب حسین،چوہدری منور حسین دھول،ملک عامر حسین اولکھ،ملک ذوالفقار اولکھ و دیگر موجود تھے