لیہ(صبح پا کستان )ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر ،ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ نے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا فریب کھل کر سامنے آ گیا ہے حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے سے مکر کر جھوٹے ہونے کا اعلان کردیا، چار سو سرکاری محکمے ختم کرنے سے بےروزگاری میں خطرناک حدتک اضافہ ہوگا ۔ جھوٹوں کا کنبہ آہستہ آہستہ سچ اگل رہا ہے وزرابالواسطہ اپنے منشوراوردعوءوں کے بوگس ہونے کا اقرار کر رہے ہیں ،پرائیویٹ سیکٹرتواپنی بقا کی جنگ لڑرہاہے،لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے، پرائیوٹ سیکٹر کے پاس روزگار نہ ہو تو لوگ حکومت کی طرف ہی دیکھتے ہیں ، حکومت پرائیویٹ سیکٹر کیلئے نہیں صرف عام آدمی کیلئے تباہی کا ماحول بنارہی ہے،نوکریوں سے انکار کا مطلب ہے یہ حکمران صرف سرکاری ادارےبیچنے آئے ہیں عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا دعوی کسی خاص کیفیت میں کیا تھا جبکہ عوام کی مشکلات کم کرنا نوجوانوں کو روزگار دینا، مہنگائی پر کنٹرول کرنا ان کا ایجنڈا تھا ہی نہیں ، سلیکٹڈ وزیراعظم کا ایجنڈا انتشار پھیلانا، بھوک، بیروزگاری اور معاشی بدحالی لانا تھا جس پر وہ بھرپور توجہ سے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری دو چار سچ اور بھی بولے تاکہ لوگوں پر اصلیت عیاں ہو ۔ ایک سال کے اندر ہی عوام کو دن میں تارے نظر آرہے ہیں ۔ لوگ سبزیوں کو صرف دیکھ سکتے ہیں خرید نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ بات ایک کروڑ نوکریوں سے چلی تھی جو انڈوں سے ہوتی ہوئی فواد کی زبانی انکار تک پہنچی، حیرت ان لوگوں کی عقل پر ہے جو کیکر کے درخت میں بیر اگنے کے خواب دیکھ رہے تھے