لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں گذشتہ 7یوم سے مسلسل بارش و تیز آندھی طوفان کی وجہ سے تیار فصلات کو شدید نقصان،کاشتکاروں کے مطابق گندم کی فصل کا 30فیصد نقصان ، کٹائی کے لیٹ ہونے سے کپاس کی فصل کی کاشت لیٹ ہونے سے بھی نقصان ہورہا ہے جبکہ محکمہ زراعت کے اعداد وشمار کے ضلع لیہ میں حالیہ بارشوں و تیز آندھی کی وجہ سے 1فیصد نقصان ہوا ہے اگر بارشیں اور آندھی طوفان اسی طرح مزید ایام میں جاری رہے تو نقصان زیادہ ہونے کے اندیشے کے ساتھ دیگر فصلوں خاص طور پر کپاس کی فصل شدید متاثر ہوسکتی ہے ضلع لیہ میں5لاکھ 48ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت ہے جو کٹائی کیلئے مکمل تیار ہوچکی ہے اور بعض علاقوں میں کٹائی کے مراحل سے گذر بھی رہی ہے ،تیز بارش ،ژالہ باری اور تیز آندھی کی وجہ سے چنا و گندم کی فصلات کی شدید نقصان ہورہا ہے گندم کی فصل بارش و تیز ہوا کی وجہ سے تقریباًلیٹ چکی ہے جس کی وجہ سے فی ایکڑ پیدوار میں کمی متوقع ہے ماہرین زراعت کے مطابق گندم کی اوسط پیداوار 30سے 32ایکڑ فی من متوقع کی جارہی تھی جو 1کروڑ64لاکھ70ہزار من متوقع تھی جس کو ٹن میں تبدیل کیا جائے تو 6لاکھ 57ہزار7سو 80ٹن ضلع بھر کی پیداوار بنتی تھی موجودہ بارشوں اور تیز آندھی طوفان کی وجہ سے کاشتکاروں کے مطابق 30فیصد نقصان ہوا جو کہ کل پیدوار کا 1لاکھ 97ہزار 3سو 34ٹن جبکہ محکمہ زراعت کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف کندی کے مطابق ضلع بھر میں گندم کی پیدوار کا 1فیصد نقصان ہوا ہے جو کل پیدوار کا 6ہزار 5سو77ٹن بنتی ہے ،ان بارشوں اور طوفان کی وجہ سے کپاس کی فصل کی کاشت کا بھی شدید نقصان ہورہا ہے جو کہ اس کا آئیڈیل ٹائم ہے یہاں یہ بات واضع رہے کہ ضلع لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقہ میں تیز آندھی طوفان کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی کے گرنے سے فصلات کے نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا ہے لیہ کے کاشتکار محمد علی،نذر حسین،محمد رمضان ،قاضی ظہور،میاں معظم ،زاہد حسین،فرہاد حسین،رضوان خان،عارف علوی ،احسن شہزاد،اظہر حسین،محمد کاشف و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہضلع لیہ میں حالیہ بارشوں و طوفا ن کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے آفت زدہ ڈیکلیئیرقرار دے کر کسانوں کو ریلیف دیا جائے