لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود مشتاق حسین نے غیر منافع بخش تنظیموں اور این جی اوز کے حکام کو پندرہ جولائی تک اپنے کواءف جمع کرواکے رجسٹرڈ کروانے کی ہدایت کی ہے کیونکہ مقررہ تاریخ کے بعد رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی ۔ یہ بات انہوں نے صوبائی سطح پر ہونے والے اجلا س میں شرکت کے بعد اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہی ۔ مشتاق حسین نے کہا ہے کہ این جی او ز بلاتاخیر اپنے آڈٹ و کارکردگی رپورٹ و دیگر متعلقہ کواءف جمع کروائیں تاکہ انہیں ری وزٹ کے بعد رجسٹرڈ کیاجاسکے ۔ ایسا نہ کرنے کی صو رت میں ان کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی ۔