لیہ {صبح پا کستان }ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے نماز عید کے بعد لیہ سٹی سمیت تحصیل کروڑ لعل عیسن فتح پور کا دورہ اچا نک دورہ کیا اور تمام میونسپل کمیٹیوں میں صفائی کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر نے شہروں کی گلیوں کا بھی دور کیا اور صفائی کا جائزہ لیا اور عوام کے مسائل بھی سنے ، میونسپل کمیٹیوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کی کارکردگی کو دیکھا اور عملہ کو صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں صفائی اور آلائشیں اٹھانے کے معاملے میں عملہ کی کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔۔صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے عوام بھی انتظامیہ کا ساتھ دے اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خلاف بھرپور طریقے سے آپریشن جاری کر دیا گیا ہے جو مسلسل جاری رہے گا ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز کیا جا رہا ہے ضلع کی بہتری اور صفائی اولین ترجیح ہے ۔