لیہ ( صبح پا کستان ) لیہ پولیس کا عید قربان کےلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل ،ضلع بھر میں عید الاضحی کے 215 اجتماعات، 500سے زائد پولیس اہلکار ان کو ڈیوٹی تفویض،پولیس قومی رضا کار بھی معاون ہوں گے ، سکیورٹی ہائی الرٹ ، 15 مقامات پر پولیس پکٹس قائم، ایلیٹ فورس کی ٹی میں گشت کےلئے مامور، لاوَڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی عائد ، خصوصی کنٹرول روم قائم ،عید خوشی کا تہوار ،عوام کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کےلئے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں ۔ ڈی پی او لیہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ عثمان اعجاز باجوہ کی ہدایت پر لیہ پولیس نے عید قربان کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے کر خصوصی سکیورٹی پلان مرتب کر لیاگیا ہے ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق ضلع بھر میں عید الاضحی کے 215 اجتماعات منعقد ہونگے جن میں ;65; کیٹیگری کے 20 ،;66; کے 27 اور ;67; کے 168 شامل ہیں ۔ اس موقع پر500سے زائدپولیس افسران و اہلکارن کو بائی نیم ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے ، قومی رضاکاران بھی پولیس اہلکاران کے ہمراہ معاون ہوں گے ،جبکہ خفیہ نگرانی کیلئے سفید پارچات میں بھی اہلکار تعینات ہوں گے ۔ ایلیٹ کمانڈوز پرمشتمل خصوصی دستے اہم مقامات پر گشت کریں گے ۔ ضلع کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر 15پولیس پکٹس قائم کی گئی ہےں ،اس کے علاو ہ ٹریفک پولیس اہلکاران ٹریفک کے بہاءو کو یقینی بنانے کےلئے اپنے فراءض سر انجام دیں گے ۔ عثمان اعجاز باجوہ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید خوشی کا تہوار ہے اس موقع پر امن کو قائم رکھنے کےلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں ،ضلع بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ،ڈی پی او لیہ نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات کر دی گئی ہیں کہ لاوَڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر عائد پابندی کو یقینی بنایا جائے ، ڈی پی او نے کہا کہ عوام بھی اپنے ارد گرد کے حالات پر کڑی نظر رکھیں ، کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں جبکہ ضلعی پولیس کی طرف سے اطلاعات کی رسانی کیلئے خصوصی کنٹرول روم جس کا نمبر 0606-920161 ہے قائم کر دیا گیا ہے ۔