لیہ(صبح پا کستان)صدر ہیومن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہاتھا کہ ملک کو مدینے جیسی ریاست میں تبدیل کریں گے لیکن گذشتہ 9ماہ میں اس ریاست میں مہنگائی کے جن پر قابو پا یانہیں جا سکا ہے عوام سوچ رہے تھے کہ رمضان میں ریلیف ملے گا لیکن پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا ہے، عوام کومہنگائی کی چکی میں پیس کررکھ دیا گیاہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کو الیکشن سے پہلے مدینہ کی ریاست کا خواب دکھایا گیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے پچھلے نو ماہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا تحریک انصاف کی حکومت نے ہر وعدے پر یوٹرن لیا ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے رمضان سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجس سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ایف بی آر کے چیف کوتبدیل کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ،افسوس کہ یہ کیسی مدینے جیسی ریاست ہے کہ عوام کو ماہ مقدس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ آپ تو مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پارہے تھے آپ نے تو کہا تھا کہ مر جاءونگا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاءونگا لیکن آپ نے تو جس سے قرض لینا ہے اسی ادارے کے ملازم کو اسٹیٹ بینک کا گورنر تعینات کردیا ۔ انہو ں نے کہا کہ خودکشی سے بچنے کے لئے آپ نے آئی ایم ایف کے نمائندے کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا دیا یہ کہاں کا انصاف ہے ۔