لیہ( صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ میڈیا ریاست کا انتہائی اہم ستون ہے جو پائیدار اور ترقی یافتہ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔موجودہ دور میں مثبت صحافت کی افادیت اور اہمیت بڑھ گئی ہے جو ملک کی سلامتی او ر قوم کو جوڑے رکھنے کے لیے ناگزیر ہے ۔ضلع کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے تعمیری تنقید کو سراہا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات لیہ سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان سے تعارفی ملاقات کے دوران کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کی تحریروں سے ہمیں اُن مسائل سے بھی آگہی ملتی ہے جو تھوڑی سی کوشش سے فوری حل ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ ایک زرخیز خطہ ہے جس کی شرح تعلیم کی شہرت ہے اور اس شہر سے متعدد نامور صحافی پیداہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔حکومت پنجاب وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہرممکن اقدامات اُٹھارہی ہے گراں فروشی ،انسداد ڈینگی ،کلین گرین اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں میڈیاکا کردار قابل ستائش ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کی تعمیرو ترقی اور بہتری کے لیے میڈیا نمائندگان کی تجاویز کو ترجیح دی جائے گی اور میٹ دی پریس کا سلسلہ جاری رکھاجائےگا۔اس موقع پرمیڈیانمائندگان کی جانب سے شہر کے مختلف دیرینہ مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز دی گئیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے تجاویز کو سراہا